تین خلاء باز دنیا پہنچ گئے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تقریباً 6 ماہ کی ڈیوٹی کے بعد 2روسی اور ایک امریکی خلاء باز دنیا میں واپس لوٹ آئے ہیں

260413
تین خلاء باز دنیا پہنچ گئے

تین خلاء باز دنیا پہنچ گئے ہیں۔۔۔
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں تقریباً 6 ماہ کی ڈیوٹی کے بعد 2روسی اور ایک امریکی خلاء باز دنیا میں واپس لوٹ آئے ہیں۔
الیگزینڈر ساموکوتاایف، ایلینا سیرووا اور بیری ولمور کی خلائی گاڑی 'سویوز' قزاقستان میں اتری۔
اس خلائی گاڑی کو 26 ستمبر کو خلاء میں بھیجا گیا اور 167 دن گزارنے کے بعد یہ مسافر واپس دنیا میں لوٹے ہیں۔
خلاء بازوں کو آدھے گھنٹے میں خلائی گاڑی سے نکالا گیا۔
ناسا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 112 ملین مربع کلومیٹر سفر کرنے والے ان خلاء بازوں کو ضروری طبّی امداد فراہم کی گئی ہے۔
خلاء باز نئے سرے سے کشش ثقل کے عادی ہوں گے اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کی صحت کی صورتحال بہتر بتائی گئی ہے۔
سویوز کے دنیا میں واپس آنے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ڈیوٹی پر موجود خلاء بازوں کی تعداد 3 رہ گئی ہے۔
ستائیس مارچ کو مزید 3 خلاء باز خلائی اسٹیشن میں پہنچ جائیں گے جن میں سے سکاٹ کیلی اور میخائل کارنینکو کے ایک سال تک اسٹیشن پر رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں