عریاں تصویر ہٹانے پر فیس بک کے خلاف مقدمہ

ایک شخص نے انیسویں صدی کے مصور گوسٹاف کوبرٹ کی بنائی گئی عریاں تصویر فیس بک پر رکھ دی تھی جس کے اکاونٹ کو فیس بک کے حکام نے بند کر دیا تھا ۔ اس جواز میں مدعی نے آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرنے پر فیس بک پر مقدمہ دائر کر دیا ۔

250922
عریاں تصویر ہٹانے پر فیس بک کے خلاف مقدمہ

فرانسیسی عدالت نے سوشل ویب سائٹ فیس بک پر آزادی اظہار کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے ۔
یہ مقدمہ اکیس مئی سے شروع ہوگا۔
اپنا نام ظاہر نہ کرنے والے مدعی نے  انیسویں صدی کے مصور گوسٹاف کوبرٹ کی بنائی گئی عریاں تصویر فیس بک پر رکھ دی تھی جس کے اکاونٹ کو فیس بک کے حکام نے بند کر دیا تھا ۔
اس جواز میں مدعی نے آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرنے پر فیس بک پر مقدمہ دائر کر دیا ۔
فیس بک کی وکیل کیرولین لیاناز نے کہا ہے کہ اس مقدمے کی کاروائی امریکی قوانین کے مطابق ہونا ضروری ہے ۔
جس کے جواب میں مدعی کے وکیل نے زور دیا ہے کہ میرے موکل کی درخواست فرانسیسی قوانین کے زمرے میں آتی ہے ۔
فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کازینیو نے گزشتہ ماہ دور امریکہ کے دوران انٹر نیٹ جرائم کی روک تھام کےلیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لیے فیس بک کے عہدے داروں سے بھی ملاقات کی تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں