کراچی سمندر میں ڈوب سکتا ہے: ماہرین کا انکشاف

خدشہ ہے کہ اگلے پانچ عشروں کے اندر اندر پاکستان کا سب سے بڑا ب شہر کراچی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بحیرہٴ عرب میں ڈوب کر صفحہٴ ہستی سے مٹ بھی سکتا ہے

249555
کراچی سمندر میں ڈوب سکتا ہے: ماہرین کا انکشاف

خدشہ ہے کہ اگلے پانچ عشروں کے اندر اندر پاکستان کا سب سے بڑا ب شہر کراچی موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بحیرہٴ عرب میں ڈوب کر صفحہٴ ہستی سے مٹ بھی سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سمندر میں پانی کی مسلسل بلند ہوتی ہوئی سطح کے باعث یہ خطرہ موجود ہے کہ سن 2060تک دو کروڑ سے زیادہ کی آبادی والا کراچی ہی نہیں بلکہ صوبہٴ سندھ کے کچھ دیگر شہر بھی زیرِ آب آ جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ملک کے سمندری علوم کے ممتاز ماہرین نے ایک روز قبل سینیٹ کی کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ان خطرات سے آگاہ کیا اور آنے والے عشروں میں ملک کے شمال اور جنوب میں درجہٴ حرارت میں تین تا پانچ ڈگری اضافے کے امکانات کے پیشِ نظر فوری طور پر اور جنگی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ان ماہرین میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کے سربراہ آصف انعام بھی شامل ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر کے کئی حصے ابھی سے زیرِ آب آ چکے ہیں جبکہ سندھ میں ٹھٹہ اور بدین کے اضلاع بھی سن 2050 تک غرق ہو چکے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام نے سن 1989 سے پاکستان کو اُن ممالک کی فہرست میں شامل کر رکھا ہےجو سمندروں میں پانی کی بلند ہوئی سطح کے باعث خطرات سے دوچار ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں