ایڈز کے خلاف جدوجہد میں ایک بڑی پیش رفت

امریکی سائنس دانوں نے eCD4-Ig نامی مالیکیول کا بندروں پر تجربہ کیا ہے جس سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں

380863
ایڈز کے خلاف جدوجہد میں ایک بڑی پیش رفت

ایڈز کے خلاف جدوجہد میں ایک بڑی پیش رفت۔۔۔

امریکی سائنس دانوں نے eCD4-Ig نامی مالیکیول کا بندروں پر تجربہ کیا ہے جس سے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
میکک بندروں کو منتقل کئے گئے ان مالیکیولوں نے انہیں کم از کم 8 ماہ تک ایڈز سے محفوظ رکھا۔
اس تجربے کے محقق مشعل فرزان نے کہا ہے کہ HIV-1 کے مقابل تحفظ دینے والے یہ مالیکیول ایڈز کے وائرس کے بڑھنے پر وائرس کو نظام مدافعت کے خلیات میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔
تحقیق کے نتائج جریدہ "نیچر" میں شائع ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈز کے خلاف موجودہ ادویات مریضوں کے خون میں وائرس کی تعداد کو کم کرتی ہیں لیکن یہ ادویات ایڈز کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتیں اور مریض عمر بھر ادویات کے استعمال پر مجبور ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں