ٹی آر ٹی HD نشریات الٹرا HD 4K کوالٹی میں نشر کی جا رہی ہیں

ایچ ڈی 4K نشریات کے ساتھ TRT یورپ میں اس کوالٹی کا حامل پہلا ٹیلی ویژن چینل ہو گا

223112
ٹی آر ٹی HD نشریات الٹرا HD 4K کوالٹی میں نشر کی جا رہی ہیں

ٹی آر ٹی HD نشریات آج 19 فروری سے الٹرا HD 4K کوالٹی میں نشر کی جائیں گی۔

اس طرح TRT یورپ میں اس کوالٹی کا حامل پہلا ٹیلی ویژن چینل ہو گا۔
ایچ ڈی کوالٹی میں 8 گنا زیادہ بصری خوبصورتی کی حامل 4K نشریات دنیا میں صرف 3 ممالک میں پیش کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان نے کہا کہ "یہ ایک تاریخی لمحہ ہے"۔
آق دوعان نے کہا کہ "متعدد ٹیلی ویژن چینل ابھی صرف HD نشریات کی تیاریوں میں ہیں جبکہ ٹی آر ٹی ایک دفعہ پھر قائدانہ اور مثالی چینل کی حیثیت سے 4K نشریات دینے کی تیاریوں میں ہے اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے" ۔
انہوں نے کہا کہ" ٹی آر ٹی متعدد موضوعات میں قیادت کر چکا ہے اور 4K نشریات میں بھی قیادت کرنے پر میں ٹی آر ٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔
واضح رہے کہ TRT 4K سیٹلائٹ سے نشریات دے گا اور اس طرح TRT HD کی جگہ لے لے گا۔
ٹی آر ٹی کی نشریات دیکھنے کے لئے 4K ریزولیوش والے ٹیلی ویژن اور 4K نشریات کو سپورٹ کرنے والے سیٹلائٹ ریسیور کی ضرورت ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں