یوریشیا ریل نامی نمائش استنبول میں منعقد ہوگی

ریلوے، بنیادی ڈھانچے اور مال برداری کی عالمی نمائش "یورویشیا ریل " کا انعقاد 5 تا 7 مارچ کو استنبول میں ہوگا جس میں 25 ممالک سے 125 کمپنیاں شرکت کریں گی

218008
یوریشیا ریل نامی نمائش استنبول میں منعقد ہوگی

ریلوے، بنیادی ڈھانچے اور مال برداری کی عالمی نمائش "یورویشیا ریل " کا انعقاد 5 تا 7 مارچ کو استنبول میں ہوگا۔
اس نمائش میں 25 ممالک سے 125 کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔
اس نمائش میں بالخصوص جرمنی،فرانس ،ایران اور اسپین کی کمپنیوں کے علاوہ متعلقہ شعبے کے وزرا بھی شرکت کریں گے۔
نمائش میں متعلقہ شعبے سے وابستہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور نئی مصنوعات کو متعارف کروایا جائے گا۔
امکان ہے کہ اس نمائش کے نتیجے میں ترکی میں تقریباً تیرہ ہزار کلومیٹر طویل سبک رفتار ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے پر عمل درآمد کی راہ ہموار ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں