انار کے فوائد پھلوں میں سب سے زیادہ ہیں: ایک تحقیق

انار پر کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کےفوائد موجود ہیں

216693
انار کے فوائد پھلوں میں سب سے زیادہ ہیں: ایک تحقیق

آپ نے سپر فوڈ کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سپر فوڈ کسے کہتے ہیں اور کو ن سے پھل سپرفوڈ کے درجے پر پورا اترتے ہیں۔ غذائی ماہرین سپر فوڈ کے طور پر جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں وہ اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرے ہوتے ہیں ان میں ہماری صحت مندی، لمبی عمر اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔
یوں تو کھانا انسان پیٹ بھرنے کے لیے کھاتا ہے لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ ہماری کھانے پینے کی چیزوں میں ہماری صحت کا راز پوشیدہ ہے۔
خوش قسمتی سے قدرتی حکمت عملی ایک ایسا راستہ ہےجو خطرناک بیماریوں سرطان ، ذیابیطس، جان لیوا دل کا دورہ اور اسٹروک سے بچنے کے لیے ہماری مدد کرتا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے ایک سال کے دوران سپر فوڈ کےحوالے سے طبی تجزیات اوران کے نتائج پر ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ دنوں میں قلبی صحت کی حفاظت کے طور پر جو سپر فوڈ ابھر کر سامنے آیا ہے وہ انار ہے۔
انار پر کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کےفوائد موجود ہیں۔
بائیو میڈیکل کے سائنسدان سیپی سیھا ٹی نے کہا کہ جب ہم نے سپر فوڈ کے حوالے سے دنیا بھر کے جائزوں پر نظر ڈالی تو پتا چلا کہ ماہرین کی بنیادی توجہ انار ہے۔
انار پر ایک سال کے دوران 194 مطالعے شائع ہوئے ہیں جو کسی بھی دوسرے پھل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ انار میں قدرت کی طرف سے شفا یابی کا راز چھپا ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں