مضر ِصحت شمسی شعاعوں کو جسم سے دور رکھنے والا کپڑا

ترکی کی عشاق یونیورسٹی میں آتش فشانی چٹانی بھرت کی مدد سے تیار کردہ کپڑا دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کپڑا ہے

212293
مضر ِصحت شمسی شعاعوں کو جسم سے دور رکھنے والا کپڑا

سورج کی مضر ِصحت شعاعوں کو جسم سے دور رکھنے والا کپڑا۔۔۔
ترکی کی عُشاق یونیورسٹی میں آتش فشانی چٹانی آہنی بھرت کو سفوف کی شکل دے کر کپڑے کے اوپر لگایا گیا ہے اور یوں مضرِ صحت شمسی شعاعوں کے 98 فیصد کو گزرنے سے روکنے والی ٹیکسٹائل پراڈکٹ تیار کی گئی ہے۔
یونیورسٹی کے انجینئرنگ فیکلٹی کے ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بہار تیبر نے کہا ہے کہ ہم نے آتش فشانی چٹان کے سفوف کے استعمال سے سوتی کپڑا تیار کیا ہے
تیبر نے کہا ہےکہ یہ کپڑا اپنی نوعیت کا پہلا کپڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوزون کی تہہ پتلی ہونے سے انسانوں میں جلد کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم اس کپڑے کے استعمال سے UV شعاعیں انسان کو کم سے کم متاثر کر سکیں گی۔
تبیر نے کہا کہ اس کپڑے سے برساتی سے چھتری تک، پردوں سے لباس تک متعدد شعبوں میں استفادہ کیا جا سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں