ایران نے مزید ایک مواصلاتی سیارہ خلا میں بھیج دیا

فجر نامی مواصلاتی سیارہ اپنے مدار میں جا بیٹھا ہے، ایران سن 2009 سے خلائی پروگرام پر کام کر رہا ہے

206856
ایران نے مزید ایک مواصلاتی سیارہ خلا میں بھیج دیا

ایران نے مزید ایک مصنوعی سیارہ خلاء میں چھوڑا ہے۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے "فجر" نامی سیارے کے کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں بیٹھنے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی وزارت دفاع نے اس سیٹ لائٹ کے مکمل طور پر ایرانی ساخت کے ہونے کی اطلاع دی ہے تو اس کے مقصد کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کیں۔
عالمی مبصرین ایرانی خلائی سرگرمیوں کے نکلیئر وار ہیڈ کو اٹھا سکنے والے راکٹوں کی تیاری میں معاون ہو سکنے پر خدشات رکھتے ہیں۔
ادھر ایران اپنے خلائی پروگرام کے پُر امن مقاصد کے حامل ہونے کا دفاع کر رہا ہے۔
یاد رہے اس ملک نے اپنا پہلا مواصلاتی سیارہ سن 2009 میں خلا میں بھیجا تھا اور اس نے سن 2020 تک اپنے پہلا خلا نورد کو خلاء میں بھیجنے کا ہدف بنا رکھا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں