انٹرنیٹ کا استعمال ہر شعبہ ِ زندگی میں ہوگا: اشمتھ

گوگل کے سی ای او ایرک اشمتھ نے کہا کہ انٹر نیٹ جلد ہی ہماری روزمرہ زندگی کے ہر شعبے میں ہماری مدد کرنے کے قابل بن جائے گا

195707
انٹرنیٹ کا استعمال ہر شعبہ ِ زندگی میں ہوگا: اشمتھ

عالمی اقتصادی فورم میں شرکا کی توجہ انٹر نیٹ پروگراموں کے خالقین کے نئے منصوبوں پر مرکوز رہی ۔
مائیکرو سافٹ ، گوگل اور فیس بک کے اعلی عہدے داروں نے ایک اجلاس میں شرکت کی جس میں گوگل کے سی ای او ایرک اشمتھ نے کہا کہ انٹر نیٹ جلد ہی ہماری روزمرہ زندگی کے ہر شعبے میں ہماری مدد کرنے کے قابل بن جائے گا۔
دنیا اس وقت ٹیکنالوجی میں اضافے کے ساتھ ساتھ افرادی قوت میں کمی واقع ہونے پر بھی تشویش کا شکار ہے ۔
لیکن انٹر نیٹ کی ان مایہ ناز کمپنیوں کے افسران کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے امکانات کی وجہ سے مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقعوں کی راہیں بھی ہموار ہونگی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں