مالی میں ایبولا وائرس پر قابو پالیا گیا

صحت کی عالمی تنظیم نے مالی میں ایبولا وائرس کے خلاف جاری مہم کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس مغربی افریقی ملک کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 42 دنوں کے دوران کسی بھی شخص میں ایبولا کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

190129
مالی میں ایبولا وائرس پر قابو پالیا گیا

مالی میں ایبولا وائرس پر قابو پالیا گیا ہے۔
مغربی افریقہ میں تقریباً 8 ہزارا 400 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایبولا وائرس پر کنٹرول حاسل کیا جا رہا ہے۔
صحت کی عالمی تنظیم نے مالی میں ایبولا وائرس کے خلاف جاری مہم کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس مغربی افریقی ملک کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 42 دنوں کے دوران کسی بھی شخص میں ایبولا کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔
اس کے بعد مالی میں انسداد ایبولا کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ادارے نے اس وائرس کے خاتمے کی تصدیق کی۔ مالی میں ایبولا وائرس کی وجہ سے سات افراد ہلاک ہوئے۔ ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک لائبیریا، سیرالیون، اور گنی ہیں۔ اب تک تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں