ایبولا وائرس: سیرا لیون میں ہلاکتوں میں اضافہ

سیرا لیون کے مشرقی شہر کونو میں موذ ی وائرس ایبولا کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے جہاں ڈاکٹروں کی کمی بھی پائی جا رہی ہے

185153
ایبولا وائرس: سیرا لیون میں ہلاکتوں میں اضافہ

سیرا لیون کے مشرقی شہر کونو میں موذ ی وائرس ایبولا کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ ہفتے متعدد افراد اس بیماری میں مبتلا ہوئے جن میں سے اکثر کی موت واقع ہو گئی ہے۔
اس وائرس سے اب تک آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے دیگر طبی ملازمین بھی بیماروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔
ڈاکٹروں کی اس کمی کو پورا کرنے کےلیے چین نے اپنے ڈاکٹر روانہ کیے ہیں جنہوں نے تین مریضوں کو اس صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کی ہے۔
دریں اثنا یو ایس ایڈ نامی دارے نے بھی گینی میں ایبولا کے واقعات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے جبکہ دوسری جانب لائبیریا میں ایبولا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں