لائبیریا: ایبولاوائرس سے متاثرہ ہلاکتوں میں کمی

اقوامِ متحدہ کے مطابق ، ایبولا وائرس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد اس ملک میں 3741 تک جا پہنچی تھی جس میں روز بروز کمی واقع ہوتی جا رہی ہے

174304
لائبیریا: ایبولاوائرس سے متاثرہ ہلاکتوں میں کمی

لائیبیریا میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
اس مثبت پیش رفت پر ملک میں زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔
ملک میں پانچ ماہ سے بند اسکول دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں، فٹ بال لیگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشیں جلانے کا کام بھی ختم کر د یا گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق ، ایبولا وائرس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد اس ملک میں 3741 تک جا پہنچی تھی ۔
اس موذی مرض میں اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر میں 20656 افراد مبتلا ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں