شمالی کوریا کی جانب سے سونی پکچر پر سائبر حملہ

سونی پکچرز نے کہا ہے کہ وہ اب بھی پُرامید ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر، کِم جونگ اُن کے قتل کی سازش کے پلاٹ پر بننے والی متنازع فلم اب بھی نمائش کے لیے جاری ہو سکتی ہے

154668
شمالی کوریا  کی جانب سے  سونی پکچر پر سائبر حملہ

شمالی کوریا کی جانب سے سونی پکچر پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔
سونی پکچرز نے کہا ہے کہ وہ اب بھی پُرامید ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر، کِم جونگ اُن کے قتل کی سازش کے پلاٹ پر بننے والی متنازع فلم اب بھی نمائش کے لیے جاری ہو سکتی ہے۔
ہالی ووڈ میں قائم اِس ادارے کے اسٹوڈیوز میں تیار ہونے والی اس مزاحیہ فلم، ’دِی انٹرویو‘ کے کمپیوٹر کو ہیکنگ کا شکار بنایا گیا تھا، جس کا الزام امریکی حکام نے شمالی کوریا پر عائد کیا ہے۔
شمالی کوریا نے تردید کی ہے کہ وہ سونی پکچرز کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے میں ملوث ہے یا پھر اُس نے انٹرنیٹ پر شرمناک نوعیت کی اِی میلز روانہ کی ہیں، یا دیگر نجی ڈیٹا شائع کیا ہے یا فلم سے متعلق پراجیکٹس کو چھیڑا ہے۔
تاہم، اس کمیونسٹ ریاست نے اس کمپیوٹر حملے کو ایک ’درست کارکردگی‘ قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ بات ثابت کی جا سکتی ہے کہ وہ اِس معاملے میں ملوث نہیں، اور ہفتے کے روز یہ تجویز پیش کی کہ وہ امریکہ سے مل کر اِس ہیکنگ کے واقعے کی چھان بین پر تیار ہے۔
سونی نے بدھ کے ہیکنگ کے واقع کے نتیجے میں، 25 دسمبر سے اپنی مزاحیہ فلم کی نمائش روک دی ہے۔
جمعے کو اپنے وائٹ ہاؤس خطاب میں، صدر براک اوباما نے کہا تھا کہ فلم کی نمائش منسوخ کرکے سونی نے غلطی کی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں