سترہ ہزار افراد ایبولا میں مبتلا ہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، سیرا لیئون ،لائبیریا اور گینی میں سترہ ہزار سے زائد افراد ایبولا وائرس میں مبتلا ہیں

136044
سترہ ہزار افراد ایبولا میں مبتلا ہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، سیرا لیئون ،لائبیریا اور گینی میں سترہ ہزار سے زائد افراد ایبولا وائرس میں مبتلا ہیں۔
ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں دو سے کے قریب مزید افراد میں اس وائرس کے جراثیم پائے گئے ہیں جس سے یہ تعداد سترہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔
اس دوران، سیرا لیون کی وزارت صحت کے ترجمان جوناتھن عباس کامارا نے کہا ہے کہ فری ٹاون کے ایک اسپتال کےلیے کام کرنے والے ڈاکٹر تھامس راجرز کے خون کا نمونہ حاصل کیا گیا جس میں اس و ائرس کے جراثیم پا ئے گئے ہیں۔
ادارے کی حالیہ رپورٹ کی رو سے،ایبولا وائرس کے باعث اب تک 5 ہزار 689 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں