مصر، ایک عورت H5N1 برڈ فلو وائرس کی وجہ سے ہلاک

مصر میں ایک عورت H5N1 برڈ فلو وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہے

198350
مصر، ایک عورت H5N1 برڈ فلو وائرس کی وجہ سے ہلاک

مصر میں ایک عورت H5N1 برڈ فلو وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق منیا شہر میں مقیم اس عورت کو وائرس پروں والے جانوروں سے منتقل ہوا ہے۔
اس ہلاکت کے بعد مصر میں حالیہ دنوں میں برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق برڈ فلو سے دیگر پروں والے جانور زیادہ متاثر ہوں گے تاہم انسانوں پر اس کے اثرات کم ہوں گے۔
واضح رہے کہ سال 2003 سے 2 اکتوبر 2014 تک دنیا بھر میں برڈ فلو کے 668 مریضوں کی نشاندہی ہوئی جن میں سے 393 مریض ہلاک ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں