برطانیہ میں بھی برڈ فلو

ہالینڈ کے بعد برطانیہ میں بھی برڈ فلو کی وجہ سے ایک پولٹری فارم میں تقریباً 6 ہزار بطخیں تلف کر دی گئی ہیں

198349
برطانیہ میں بھی برڈ فلو

ہالینڈ کے بعد برطانیہ میں بھی برڈ فلو کی وجہ سے ایک پولٹری فارم میں تقریباً 6 ہزار بطخیں تلف کر دی گئی ہیں۔
برطانیہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرقی شہر یارک شائر میں ایک بطخوں کے فارم میں H5N8 برڈ فلو کی تشخیص ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فارم میں تقریباً 6 ہزار بطخوں کو تلف کر دیا گیاہے۔
اس کے علاہو فارم کے اطراف کے 3 کلو میٹر تک کے علاقے کو تحفظ میں لے لیا گیاہے اور 10 کلو میٹر تک کے علاقے میں داخلے کو ممنوع قرار دے دیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں