اکیسویں صدی کی وباء : کینسر

"کینسر کے خلاف جنگجو" نامی تنظیم کے افراد نے رقص اور موسیقی کی مدد سے استنبول کے شہریوں کو کینسر کے خلاف جدوجہد سے آگاہ کیا

179507
اکیسویں صدی کی وباء : کینسر

جسمانی اثرات کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور سماجی توڑ پھوڑ کرنے والے مرض یعنی کینسر کے خلاف جدوجہد بہت مشکل کام ہے۔
کینسر کے مریضوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے قائم کردہ "کینسر کے خلاف جنگجو" نامی تنظیم کے افراد نے رقص اور موسیقی کی مدد سے استنبول کے شہریوں کو کینسر کے خلاف جدوجہد سے آگاہ کیا۔
کینسر کے خلاف جنگجو نامی یہ تنظیم 2 سال قبل کینسر کے مریضوں کے قریبی عزیزوں نے قائم کی۔
اس وقت اس تنظیم کے اراکین کی تعداد ہزاروں تک ہے اور یہ اراکین وقتاً فوقتاً مختلف سرگرمیوں کے ساتھ بیماری کے بارے میں بھی اور بیماری کے دوران جدوجہد کے بارے میں بھی شعور اجاگر کرتے رہتے ہیں۔
کینسر سے شفا پانے والوں نے بھی اس سرگرمی میں شرکت کی۔
کھارا پنار میاں بیوی نے 3 سال قبل اس بیماری سے شفا پائی اور اب وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں شریک ہو کر کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
حالیہ سرگرمی کا اہتمام ایک خریداری کے مرکز میں کیا گیا جس سےشہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
کینسر کے خلاف جنگجوؤں نے اپنے اسٹالوں پر بھی بیماری اور اپنی تنظیم کے بارے میں عوام کو معلومات فرہم کیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں