یو فون پانچ روپے میں انٹر نیٹ

دفعہ یوفون اپنے صارفین کو رات 12سے صبح دس بجے تک تیز ترین تھری جی موبائل نیٹ ورک 50GB استعمال کرنے کی سہولت پیش کر رہا ہے اور وہ بھی روزانہ پانچ روپے کی قیمت پر

175113
یو فون پانچ روپے میں انٹر نیٹ

یوفون ایک بار پھر ایک دھماکہ خیز پیشکش کے ساتھ سامنے آیا ہے۔
اس دفعہ یوفون اپنے صارفین کو رات 12سے صبح دس بجے تک تیز ترین تھری جی موبائل نیٹ ورک 50GB استعمال کرنے کی سہولت پیش کر رہا ہے اور وہ بھی صرف 5 روپے روزانہ پر۔
یوفون کا دعوی ہے کہ تھری جی کی رفتار 5Mbps ہوگی جبکہ طے شدہ دن کے دورانیہ کے دوران صارفین 50GB تک کا ڈیٹا استعمال کر سکیں گے۔
اس سے مستفید ہونے کے لیے آپ کو #550* ڈائل کرنا ہوگا اور میگا انٹرنیٹ آفر کو سبسکرائب کرنا ہوگا۔
اس پیکیج کو استعمال کرنے کےلیے شرائط و ضوابط درجِ ذیل ہیں:
یہ آفر ٹوG اور تھری G دونوں صارفین کے لیے ہے۔
یہ پیشکش روزانہ رات 12 بجے خود بخود دوبارہ سبسکرائب ہوجائے گی۔
اس پیشکش کو ختم کرنے کے لیے #5501* ڈائل کیجیے
یہ پیشکش صرف پریپیڈ صارفین کے لیے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں