کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ تیار

دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان روبوٹ تیار کرنے سے متعلق سخت مقابلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں جاپانی کمپنی نے روبوٹ سے کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ نمائش کیلئے پیش کر دیا

171981
کار  کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ تیار

دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان روبوٹ تیارکرنے سے متعلق سخت مقابلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں
جاپانی کمپنی نے روبوٹ سے کار کی شکل اختیار کرنے والا روبوٹ نمائش کیلئے پیش کر دیا۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا فلم ٹرانسفارمرز سے لیا گیا ہے۔ جاپانی انجینئرز نے چند سیکنڈز میں کار میں بدلنے والا چار اعشاریہ تین فٹ لمبا روبوٹ تیار کیا ہے۔ روبوٹ کی حالت میں یہ ایک کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتا ہے۔ جبکہ کار کی شکل اختیار کرنے پر 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلا روبوٹ 16 فٹ لمبا بنایا جائے گا۔ انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا فلم ٹرانسفارمرز سے لیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں