کراچی کے سائنس دانوں کا کارنامہ
کراچی اسٹرونومر سوسائٹی ایک سال کی محنت کے بعد بالآخر ایک منفرد ٹیلی اسکوپ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے جس سے گھر بیٹھے خلائی سیاروں کا نظارہ کرنے میں مدد ملے گی
![کراچی کے سائنس دانوں کا کارنامہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/6119445713telescopesam1.jpg?time=1719102468)
چاند ستاروں اور سیاروں کی خوبصورتی نے کراچی کے سائنس دانوں کو اتنا متاثر کیا کہ انھوں نے اپنی نوعیت کی کیسٹروڈوم نامی ٹیلی اسکوپ ہی بنا ڈالی۔
اس منفرد ایجاد کے ذریعے آسمان پر موجود ہر شے کو 600 گنا بڑا کر کے دیکھا جا سکے گا۔
کراچی اسٹرونومر سوسائٹی ایک سال کی محنت کے بعد بالآخر ایک منفرد ٹیلی اسکوپ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
کیسٹروڈوم نامی اس ایجاد کے ذریعے گھر بیٹھ کر آسمان کی بلندیوں کا نظارہ کرنا ممکن ہو سکے گا۔ آسمان کی رعنائیوں اور جگمگاتے ستاروں کی دنیا کو مسخر کرنے کے لیے بنائی جانے والی یہ ٹیلی اسکوپ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک گھر کی چھت پر نصب کی گئی ہے جبکہ موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے اس کیسٹروڈوم کو باقاعدہ ڈھانپا گیا ہے۔
اسٹرونومر سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی سرپرستی میں پاکستان کی واحد ٹیلی اسکوپ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719102468)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
![ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/86d8/1c77/119b/666d3869b9da1.jpg?time=1719102468)
ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش ہے، ڈبلیو ایچ او
اسرائیل کے حملوں کے جاری رہنے کی وجہ سے غزہ تک ضروری غذائی امداد پہنچانا تقریباً ناممکن ہے