مائیکروسوفٹ نئی اسمارٹ واچ متعارف کروانے کی تیاریوں میں

مائیکرو سافٹ نے جدید ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔ میسج ٹائپ کرنا ہے تو کی بورڈ کی ضرورت نہیں، نا ہی وائس ایپلیکیشن درکار ہے، بس انگلیوں کو قلم بنائیں اور جو لکھنا ہے لکھتے جائیں

163040
مائیکروسوفٹ نئی اسمارٹ واچ متعارف کروانے کی تیاریوں میں

اس اسمارٹ دنیا میں ہر چیز اسمارٹ سے اسمارٹ بننے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ نئے سے نئے اسمارٹ ٹیلی فون کے ساتھ ساتھ اب نئی اسمارٹ گھڑیاں بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کروا رہیں ہیں۔
مائیکرو سافٹ نے جدید ایپلیکیشن متعارف کرا دی۔ میسج ٹائپ کرنا ہے تو کی بورڈ کی ضرورت نہیں، نا ہی وائس ایپلیکیشن درکار ہے، بس انگلیوں کو قلم بنائیں اور جو لکھنا ہے لکھتے جائیں۔ جی ہاں مائیکرو سافٹ نے اسمارٹ واچز کیلئے نئی ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے، جس کی مدد سے انگلی کے ذریعے ٹائپ کیا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ایپلیکیشن سے میسج ٹائپ کرنا زیادہ آسان ہے اور آٹو کریکٹ کی مدد سے غلطی کی گنجائش بھی کم ہو جاتی ہے۔ انالوگ کی بورڈ نامی ایپ کو ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے، تاہم مائیکرو سافٹ کے مطابق ابھی یہ ایپلیکیشن آزمائشی مراحل میں ہے اور جلد ہی اس مکمل کرتے ہوئے مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں