سنیگال ایبولہ وائرس کے مرض سے پاک

اسوسیئٹیڈ پریس کے ہاتھ لگنے والی رپورٹ میں بیورو کریسی، اور عملے کی کمی نے اقوام متحدہ سے منسلک تنظیموں کے کاموں کے تسلی بخش نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے

162051
سنیگال ایبولہ وائرس کے مرض  سے پاک


صحت کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ سنیگال سے ایبولہ وائرس کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ سنیگال میں 42 روز سے زائد عرصے اس وائرس کا کوئی واقع سامنے نہیں آیا۔
دریں اثناء عالمی صحت کی تنظیم کی اپنی کاروائیوں کے حوالے سے تیار کردہ رپورٹ پریس کے ہاتھ لگ گئی ہے۔
اسوسیئٹیڈ پریس کے ہاتھ لگنے والی رپورٹ میں بیورو کریسی، اور عملے کی کمی نے اقوام متحدہ سے منسلک تنظیموں کے کاموں کے تسلی بخش نہ ہونے کا ذکر کیا گیا ہے۔
ایبولہ وائرس کو دریافت کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل پیٹر پیوٹ کا کہنا کہ تنظیم نے اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے جلدی سے کام نہیں لیا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اس موذی مرض کے خلاف کہیں زیادہ پر عزم راستہ اختیار کرنے اس بارے میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں