دفاعی و ہوائی صنعت کے حوالے سے سرگرمیوں کا انعقاد

ترک دفاعی و ہوائی صنعت سے وابستہ فرموں اور 34 ملکوں سے 130 فرموں کی شراکت سے انقرہ میں ایک نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے

157886
دفاعی و ہوائی صنعت کے حوالے سے  سرگرمیوں کا انعقاد

انقرہ میں دفاعی اور ہوائی صنعت میں باہمی تعاون کے ایام کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کل سے ہوا ہے۔
چھوٹی اور درمیانی سطح کی فرموں نے دفاعی صنعت میں حصہ ڈالنے کا عندیہ دیا ہے تو دفاعی صنعت کی سیکریٹریٹ کی زیرِ نگرانی امسال دوسری بار منعقدہ ان سرگرمیوں میں 34 ملکوں سے 134 غیر ملکی فرموں سمیت مجموعی طور پر 250 فرمیں حصہ لے رہی ہیں۔
اس دوران ترک فرم فیگس اور کوریائی ہوائی و خلائی صنعت کائی کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔
اس معاہدے کی رو سے تجارتی ہیلی کاپٹروں کے انجن کی نصبی کے بارے میں ڈیزائنگ اور انجنیئرنگ تجزیات اور دیگر متعلقہ کام مشترکہ طور پر سر انجام دیے جائیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں