سام سنگ کے منافع میں 60 فیصد کی کمی کا خدشہ
سمارٹ موبائل کے میدان میں انقلاب برپا کرنے والی عالمی فرم سام سنگ کی سالانہ آمدنی میں ساٹھ فیصد کے لگ بھگ کمی کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں
سام سنگ نے رواں سہ ماہی میں اپنے منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے 60 فیصد تک کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کی بڑی وجہ گلیكسي سیریز کے سمارٹ فونوں کی فروخت میں آنے والی کمی ہے۔ دنیا میں موبائل اور ٹی وی بنانے والی سب سے بڑی کمپنی نے جولائی سے ستمبر کے دوران ممکنہ آمدن چار ارب دس کروڑ وان یا تین ارب 80 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔تجزیہ کاروں نے اس عرصے میں کمپنی کی آمدن پانچ ارب 20 کروڑ رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔
کمپنی اس ماہ کے آخر میں اپنے مکمل اقتصادی نتائج پیش کرے گی۔سام سنگ کو موبائل کے کاروبار میں حریف کمپنیوں ایپل، چینی کمپنی شيومي اور لینووو سے سخت مقابلے کا سامنا ہے،بازار میں پیش کیے جانے والے سستے سمارٹ فونز کی وجہ سے کمپنی کے گلیکسی فونز کی فروخت میں کمی آئی ہے۔کمپنی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سخت مقابلے کے درمیان فون کی فروخت تو ذرا بڑھی ہے لیکن تشہیر کے اخرجات بڑھنے اور فون کی اوسط قیمت میں کمی کی وجہ سے کمپنی کا منافع کم ہو جائے گا۔سام سنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نئےاور انوکھے ڈیزائن والے نئے سمارٹ فون متعارف کروانے والی ہے جبکہ اس کے علاوہ کم قیمت سمارٹ فونز بھی جلد بازار میں لائے جائیں گے۔
متعللقہ خبریں
![امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ea19/98fa/0f87/6671268344631.jpg?time=1719291962)
امریکہ، نیو یارک میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کو انتباہ
اس ہفتے نیویارک میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا