امریکہ:ایبولا میں مبتلا پہلے مریض کی نشاندہی

امریکہ میں ایبولا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد حکام نے مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے

145923
امریکہ:ایبولا میں مبتلا پہلے مریض کی نشاندہی

امریکہ میں ایبولا وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے بعد حکام نے مریض کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز بتایا گیا ہے کہ یہ مریض ایک مرد ہے جسے یہ وائرس مغربی افریقی ملک لائبیریا سے لگا ہے۔
اطلاع کےمطابق مریض لائبیریا سے 20 ستمبر کو امریکہ کے شہر ڈلاس پہنچا تھا جہاں چند روز بعد اس میں مرض کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس مریض کو ٹیکساس کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں اس سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔
ایبولا سے متاثرہ شخص کے سامنے آنے کے بعد امریکی حکام اس کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کو تلاش کر رہے ہیں کیوں کہ یہ وائرس ایک مریض سے دوسرے مریض میں با آسانی منتقل ہو جا تا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں