کھارا یل مسلح افواج کے حوالے کیا جا رہا ہے

ترک مسلح افواج کو ملکی امکانات سے ڈیزائن اور تیار کردہ ڈرون طیارے سے لیس کیا جا رہا ہے

144974
کھارا یل مسلح افواج کے حوالے کیا جا رہا ہے

ترک مسلح افواج کو ملکی امکانات سے ڈیزائن اور تیار کردہ ڈرون طیارے سے لیس کیا جا رہا ہے۔

ویسٹل ڈیفنس کی طرف سے تیار کردہ کھارا یل ٹیکٹکس ڈرون طیارہ بہت جلد ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا جائے گا۔
تجرباتی پروازوں میں کھارایل نے 6 ہزار 550 میٹر کی بلندی پر پرواز کرنے اور 20 گھنٹے تک ہوا میں رہنے میں کامیابی حاصل کی۔
سرچ اور نگرانی کے مقاصد کے تحت تیار کیا جانے والا کھارا یل اپنے کیمرہ سسٹم کی مدد سے ہدف کی نشاندہی کرنے اور پوائنٹڈ سسٹم کی مدد سے لیزر گائیڈڈ اسلحے کو راستہ دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس وقت تک صرف پائلٹ والے طیاروں میں استعمال کئے جانے والے "سسٹمیٹک فالٹ سکیورٹی" سسٹم کو دنیا میں پہلی دفعہ ڈرون طیارے کھارا یل میں نصب کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں