آئی فون سکس میں نقائص سامنے آنے لگے

آئی فون 6 پلس کے متعدد مالکان نے شکایت کی ہے کہ ان کا فون جیب میں رکھنے سے مڑجاتا ہے جو کہ بظاہر اس فون کا کوئی فیچر نہیں بلکہ ڈیزائن کی خرابی نظر آتی ہے

140074
آئی فون سکس میں نقائص سامنے آنے لگے

ٓئی فون 6 پلس کے متعدد مالکان نے شکایت کی ہے کہ ان کا فون جیب میں رکھنے سے مڑجاتا ہے جو کہ بظاہر اس فون کا کوئی فیچر نہیں بلکہ ڈیزائن کی خرابی نظر آتی ہے۔
اس مہنگے فون کے متعدد مالکان نے ٹوئٹر پر تصاویر پوسٹ کیں ہیں جن میں فون کو مڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس خرابی کو بینڈ گیٹ کے نام سے پکارا جارہا ہے۔
کچھ افراد نے مشورہ دیا ہے کہ فون کے درمیانے حصے پر زیادہ زور نہ پڑنے دیا جائے کیوں کہ بظاہر یہی فون کا کمزور حصہ ہے۔
ایپل کے ان نئے فونز کو ایلیمونیم دھات سے بنایا گیا ہے جو کہ گرم کرنے پر باآسانی مڑجاتی ہے۔
یاد رہے کہ ایپل کے ان نئے فونز کی ریکارڈ سیل جاری ہے۔
ایپل نے پچھلے سال لانچ کے پہلے ہفتے میں نوے لاکھ فون فروخت کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں