ایبولا وائرس: ہلاک شدگان کی تعداد تین ہزارکے قریب پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق،لائیبیریا ،گینی اور سیرا لیئون میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار آٹھ سو تین تک جا پہنچی ہے

135236
ایبولا وائرس: ہلاک شدگان کی تعداد تین ہزارکے قریب پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق،لائیبیریا ،گینی اور سیرا لیئون میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار آٹھ سو تین تک جا پہنچی ہے۔
ادارے کے مطابق ، مذکورہ ممالک میں اب تک پانچ ہزار آٹھ سو تینتالیس افراد میں اس وائرس کے جراثیم کی نشاندہی ہوئی ہے ۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس وبا سے متاثرہ طبی ملازمین میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہےکہ جن کی تعداد 348 ہے اور جن میں سے 186 ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اگر اس وبا پر قابو پانے میں تاخیر سے کام لیا گیا تو تقریباً بیس ہزار افراد اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں