ماون خلائی شٹل مریخ تک پہنچ گئی

دس ماہ قبل ناسا کی طرف سے مریخ کو روانہ کردہ تحقیقاتی خلائی شٹل اب مریخ کے مدار میں کامیابی سے بیٹھ گئی ہے

134534
ماون خلائی شٹل  مریخ تک پہنچ گئی

ماون خلائی گاڑی 71 ملین کلو میٹر کے طویل سفر کے بعد مریخ پہنچ گئی ہے۔
امریکی ہوائی و خلائی ادارے ناسا کی ماون خلائی گاڑی کا سفر تقریباً دس ماہ پہلے شروع ہوا تھا۔
ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مریخ کی فضا اور مختلف خدوحال کے محفف کی حامل ماون روبوٹیک گاڑی سیارے کے مدار میں کامیابی سے بیٹھ گئی ہے۔
ماہرین چھ ماہ تک ماون کے ارتفاع کا تعین کرنے پر کام کریں گے۔یہ خلائی گاڑی بعد ازاں مریح کی بالائی فضا میں تحقیقات کرے گی۔ 671 ملین ڈالر کی مالیت آنے والی خلائی شٹل مریخ کی سطح پر اترے بغیر ہی مدار سے اس سیارے کے بارے میں معلومات کو ایک سال تک جمع کرے گی۔
امریکہ کے کیپ کانیورا اڈے سے 18 نومبر سن 2013 کو فضا میں چھوڑی گئی شٹل کرہ ارض کے ہمسائیہ سیارے مریخ کے کئی ارب سال قبل بلند درجہ حرارت کے حامل ایک سیارے سے کم درجہ حرارت کے سیارے کی ماہیت اختیار کرنے پر روشنی ڈالنے والی معلومات کو یکجا کرنے کی کوشش کرے گی۔
مریخ کے ایک دور میں کرہ ارض سے مشابہہ ہونے اور پانی کی موجودگی کا تاثر دینے والی فضا کی موٹی تہہ کے مالک ہونے کا خیال پایا جاتا ہے۔ لیکن یہ موٹائی کرہ ارض کی فضا کا محض ایک فیصد ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں