لائبیریا میں نرسوں کی ہڑتال

لائبیریا کے دارالحکومت مونروُوِیا میں واقع جان ایف کینیڈی ہاسپٹل کی نرسوں کے ترجمان جان ٹُوگبے نے کہا ہے کہ ہمیں اسپتال میں فرائض ادا کرنے کےلیے ضروری طبی ساز و سامان کے علاوہ تنخواہوں میں اضافے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ یہ جان جوکھم کا کام ہے

111700
لائبیریا میں نرسوں کی ہڑتال

ایبولا وائرس سے متاثرہ ملک لائبیریا میں نرسوں نے اپنی تنخواہوں میں اضافے کےلیے ہڑتال کر دی ۔
دارالحکومت مونروُوِیا میں واقع جان ایف کینیڈی ہاسپٹل کی نرسوں کے ترجمان جان ٹُوگبے نے کہا ہے کہ ہمیں اسپتال میں فرائض ادا کرنے کےلیے ضروری طبی ساز و سامان کے علاوہ تنخواہوں میں اضافے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ یہ جان جوکھم کا کام ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والے دس افراد میں سے ایک طبی ملازم تھا جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور متعدد نرسوں کو بھی اس وائرس نے گھیر لیا ہے کہ جن کو ضروری طبی سازو سامان فراہم کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ، مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پندرہ سو سے تجاوز کر چکی ہے کہ جس میں سے 694 صرف لائبیریا میں ہلاک ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں