ہونڈائے کی نئی لگژری گاڑی کا نام ترکی زبان میں ہو گا

جنوبی کوریا کی دیو ہیکل آٹو موبیل کمپنی ہونڈا ئے نے اپنی لگژری گاڑی سیڈان کے نئے ماڈل کا نام "آسلان" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

103727
ہونڈائے کی نئی لگژری گاڑی کا نام ترکی زبان میں ہو گا

ہونڈا ئے کے نئے ماڈل کو ترکی زبان کا نام دیا جائے گا۔۔۔
جنوبی کوریا کی دیو ہیکل آٹو موبیل کمپنی ہونڈا ئے نے اپنی لگژری گاڑی سیڈان کے نئے ماڈل کا نام "آسلان" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہونڈا ئے آسلان کو رواں سال ختم ہونے سے پہلے مارکیٹ میں لایا جائے گا۔
پہلی دفعہ ماہِ مئی میں بوسان آٹو موٹیو فیسٹیول میں ہونڈائے لگژری گاڑی کو AG کے کوڈ نام کے ساتھ نمائش کیا گیا اور اب کمپنی کی لگژری گاڑیوں کی شاخ کے نئے ماڈل کا نام طے ہو گیا ہے ۔
کمپنی نے ایک سرپرائز فیصلہ کر کے گاڑی کو "آسلان " کا نام دیا ہے کہ جو ترکی زبان کا لفظ ہے۔
ہونڈائے نے آسلان کے نام کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہماری تیار کردہ یہ گاڑی اپنی خصوصیات کے حوالے سے بالکل ایک شیر سے مشابہہ ہے۔ دیکھنے میں یہ متحمل مزاج والی دکھائی دیتی ہے لیکن اس میں ایک شکاری کی خصوصیات بھی موجود ہیں"۔
جاری کردہ بیان کے مطابق آسلان کی موٹر 3 اور 3.3 لیٹر حجم کی حامل پیٹرول موٹر ہو گی اور جنوبی کوریا میں اس کی قیمت 40 سے 45 ہزار ڈالر تک متوقع ہے۔
آسلان 2011 کے بعد ہونڈائے کی مکمل طور پر نئے پارٹس کے ساتھ تیار کردہ پہلی گاڑی ہو گی۔
اس سے قبل 2011 میں i40 مکمل طور پر نئے پارٹس کے ساتھ مارکیٹ میں لائی گئی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں