ایبولا وائرس پر قابوپانا آسان نہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاو کا درست اندازہ نہیں لگایا گیا تھا اور یہ وبا کئی ماہ مزید جاری رہ سکتی ہے

92702
ایبولا وائرس پر قابوپانا آسان نہیں: عالمی ادارہ صحت

مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کا درست اندازہ نہیں لگایا گیا تھا اور یہ وبا کئی ماہ مزید جاری رہ سکتی ہے۔
اس بات کا اظہار گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے کیا ہے۔
ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایبولا وائرس سے متاثرہ اور مرنے والوں کی تعداد اس مرض کے صحیح خطرے سے باخبر نہیں کرتی۔
آخری اطلاعات کے مطابق اب تک اس مرض کے باعث گنی، لائیبیریا، سیرا لیون اور نائیجیریا میں ایک ہزار انہتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کی کل تعداد 1975 رہی زیادہ لوگ گنی میں ہلاک ہوئے ہیں جن کی تعداد 377 ہے۔ لائیبیریا میں 355 افراد اس مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے اور سیرا لیون میں مرنے والوں کی تعداد 344 افراد رہی۔
نائیجیریا میں جو افریقہ کا گنجان آباد ترین ملک ہے مرنے والوں کی تعداد تین ہو چکی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں