ایبولا وائرس:عالمی سطح پر ایمرجنسی کا نفاذ

سوئٹزرلینڈ میں ماہرین کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

90666
ایبولا وائرس:عالمی سطح پر ایمرجنسی کا نفاذ

عالمی ادارہ صحت نے مغربی افریقہ سے پھیلنے والی بیماری ایبولا کو صحت کی بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔
حکام کے مطابق وائرس کی شدت کے باعث اس کے ممکنہ نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں ماہرین کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا پھیلاؤ ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے دیگر ممالک میں پھیلنے کے بہت سنگین نتائج ہو سکتے ہیں کیونکہ اس وائرس کی مرض پیدا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایبولا کے بین الاقوامی سطح پر پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بین الاقوامی تعاون سے بھر پور ردعمل ضروری ہے۔
ایبولا وائرس متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبتوں کے ذریعے دوسرے لوگوں تک پھیل سکتا ہے۔ اس سے ابتدا میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور بعد میں آنکھوں اور مسوڑھوں سے خون رسنا شروع ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ نوے فیصد لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں