ایبولا وائرس :ہلاکتوں کی تعداد نو سو سے تجاوز کر گئی

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گینی، سیرا لیون ،لائبیریا اور نائیجیریا میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو سو اکسٹھ ہو گئی ہے

84359
ایبولا وائرس :ہلاکتوں کی تعداد نو سو سے تجاوز کر گئی

ایبولا وائرس مغربی افریقہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق گینی، سیرا لیون ،لائبیریا اور نائیجیریا میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد نو سو اکسٹھ ہو گئی ہے۔
اس وبا سے محفوظ ممالک بھی اپنے طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔
نائیجیریا میں دو شہریوں کی ہلاکت کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نائیجیریا کے صدر گُڈ لک جوناتھن نے اس وائرس کے ملک میں مزید پھیلنے سے بچاو کے لیے گیارہ اعشاریہ چھہ ملین ڈالر کا فنڈ مختص کیا ہے۔
یورپی یونین کمیشن کا کہنا ہے کہ اس مہلک وائرس سے یورپی ممالک کو زیادہ خطرہ لاحق نہیں ہے ۔
کمیشن نے ایبولا وائرس کے خلاف نبرد آزمائی کےلیے مغربی افریقی ممالک کو آٹھ ملین یورو امداد دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں