پھل اور سبزیاں کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا: سائنسی ماہرین

116159
پھل اور سبزیاں کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا: سائنسی ماہرین

بین الاقوامی شہرت یافتہ یونیورسٹی آف الاباما سے تعلق رکھنے والے محققین نے پھلوں اور سبزیوں کے استعمال اور اس سے وزن میں کمی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ہزار 200 سے زائد افراد کی روز مرہ خوراک کا تجزیہ کیا۔
اس تجزیے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلوں اور سبزیوں کو بطورغذا استعمال کرنے کے باوجود لوگوں کے وزن میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتِ عامہ کے لحاظ سے لوگوں کو زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے کا پیغام تو دیا جاسکتا ہے کیونکہ سبزیوں اور پھلوں سے کئی طرح کے حیاتین اور ریشے حاصل ہوتے ہین لیکن ان سے ان کے وزن میں کوئی کمی نہیں ہوتی حتی کہ کسی بھی خوراک کے ساتھ پھل اور سبزیاں ملا کر کھانے سے بھی وزن میں کمی کا امکان نہیں ہوتا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں