ترکی میں دنیا کے قدیم ترین وصیت نامے کی دریافت

کائیسری میں کی جانے والی کھدائی کے دوران دنیا کا قدیم ترین وصیت نامہ برآمد کیا گیا جو کہ چار ہزار سال پرانا بتایا جاتا ہے

108098
ترکی میں دنیا کے قدیم ترین وصیت نامے کی دریافت

کائیسری میں کی جانے والی کھدائی کے دوران دنیا کا قدیم ترین وصیت نامہ برآمد کیا گیا ۔
یہ وصیت نامہ کائیسری کے علاقے قُل تیپے میں کی جانے والی ایک کھدائی کے دوران برآمد ہوا جو کہ ایک پتھر کی شکل میں ہے اور جس پر کِیلوں کی مدد سے وصیت تحریر ہے ۔
اس چار ہزار سالہ پرانے وصیت نامے میں ایک باپ اپنے بیٹے کو گدھے کا مالک ڈھونڈ کر اُسے چاندی دینے کی وصیت کر رہا ہے ۔
اس وصیت نامے اور برآمد کیے جانے والے دیگر نوادرات کو آئندہ سال یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں