وزیر توانائی کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،تعاون کے امکانات پر غور

ٹیلیفون بات چیت میں  قدرتی گیس سمیت توانائی ے دیگر شعبوں اور دو طرفہ و علاقائی موضوعات میں تعاون پر بھی تبادلہ  خیال کیا گیا

2032609
وزیر توانائی کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،تعاون کے امکانات پر غور

  وزیر قدرتی وسائل و توانائی الپ ارسلان بائراکتر نے اسرائیلی وزیر توانائی   اسرائیل کاتز سے رابطہ کیا ہے۔

 ترک وزیر نے ایکس سوشل میڈیا پراس حوالے سے ایک بیان میں  یہ بات بتائی ۔

اس ٹیلیفون بات چیت میں  قدرتی گیس سمیت توانائی ے دیگر شعبوں اور دو طرفہ و علاقائی موضوعات میں تعاون پر بھی تبادلہ  خیال کیا گیا ۔

 اسرائیلی وزیر نے بھی سوشل میڈیا ایکس پر  اپنے بیان میں بتایا کہ  ترک ہم منصب سے کافی مفید بات چیت ہوئی ہے جس میں ہم نے  توانائی  کے شعبےمیں تعاون  کی تجدید پر غور کیا ،علاوہ ازیں  امید ہے کہ  وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو کے عنقریب دورہ ترکیہ سے علاقائی تعاون کی امیدوں کو مزید تقویت ملے گی ۔

 



متعللقہ خبریں