ترکیہ: سال کے پہلے نصف میں سرخ مرچ کی برآمدات میں 9،54 فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے نصف میں ترکیہ کی سرخ مرچ کی برآمدات 9،54 فیصد اضافے کے ساتھ 54 لاکھ 41 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

2008874
ترکیہ: سال کے پہلے نصف میں سرخ مرچ کی برآمدات میں 9،54 فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے نصف میں ترکیہ کی سرخ مرچ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 9،54 فیصد اضافے کے ساتھ 54 لاکھ 41 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ سے 2022 کے دوران ایک کروڑ 5 لاکھ 49 ہزار ڈالر مالیت کی دڑدڑی سرخ مرچ برآمد کی گئی ہے۔

گذشتہ سال کے جنوری۔ جون  کے دورانیے میں 49 لاکھ 67 ہزار ڈالر مالیت کی دڑ دڑی مرچ برآمد کی گئی  لیکن رواں سال کے اسی دورانیے میں یہ برآمدات 9،54 فیصد اضافے کے ساتھ 54 لاکھ 41 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

مذکورہ دورانیے میں جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، امریکہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، سعودی عرب، عراق، فرانس، روس، متحدہ عرب امارات، لیبیا، کینیڈا، چین، عمان، جاپان، بلغاریہ، گھانا، موزامبیک، کیوبا اور مراکش  سمیت 86 ممالک کے ہاتھ 16 ہزار ٹن دڑ دڑی سرخ مرچ فروخت کی گئی ہے۔

جن ممالک کے ہاتھ سب سے زیادہ  سرخ مرچ  فروخت کی گئی ہے ان میں 9 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی  پہلے، 7 لاکھ 23 ہزار ڈالر کے ساتھ برطانیہ دوسرے، 5 لاکھ 64 ہزار ڈالر کے ساتھ ہالینڈ تیسرے ، 4لاکھ 81 ہزار ڈالر کے ساتھ امریکہ چوتھے اور 4 لاکھ 36 ہزار ڈالر کے ساتھ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ پانچویں  نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں