ماہ مئی میں ترکیہ کی برآمدات 21 ارب 659 ملین ڈالر تک رہیں، رپورٹ

جنوری تا مئی کے عرصے میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 102 ارب 476 ملین ڈالر رہیں

2003712
ماہ مئی میں ترکیہ کی برآمدات 21 ارب 659 ملین ڈالر تک رہیں، رپورٹ

ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں 14.4 فیصد بڑھ کر 21 ارب 659 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ترکی کے شماریاتی ادارے اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ ماہ  مئی کے  عبوری غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں برآمدات میں 14.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کا حجم 21 ارب 659 ملین ڈالر رہا۔

جنوری تا مئی کے عرصے میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 102 ارب 476 ملین ڈالر رہیں۔

مئی میں جرمنی 1 ارب 811 ملین ڈالر کے ساتھ برآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد امریکہ 1 ارب 306 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، برطانیہ 1 ارب 56 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے، عراق 1 ارب 11 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھےاور اٹلی 1 ارب 4 کروڑ ڈالر کے ساتھ  پانچویں  نمبر پر  رہاہے۔ مئی میں پہلے 5 ممالک کو ہونے والی برآمدات کل برآمدات کا 28.6 فیصد تھیں۔

جنوری سے مئی کے عرصے میں جرمنی برآمدات میں پہلے نمبر پر تھا۔ اس ملک کو 8 ارب 924 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ جرمنی کے بعد 6 ارب 58 کروڑ ڈالر کے ساتھ امریکہ، 5 ارب 152 ملین ڈالر کے ساتھ اٹلی، 4 ارب 934 ملین ڈالر کے ساتھ برطانیہ اور 4 ارب 858 ملین ڈالر کے ساتھ روس کا نمبر رہا ۔ اس عرصے میں، پہلے 5 ممالک کو برآمدات کل برآمدات کے 29.2 فیصد کے مساوی تھیں۔



متعللقہ خبریں