ہماری ترقی کی راہ میں امریکہ اور اس کے حلیف ممالک رکاوٹ ہیں: شی جن پنگ

چینی صدر نے کہا کہ  ہماری ترقی   سے متعلقہ بعض بیرونی حالات تبدیلی ک جانب گامزن ہیں جس کی وجہ سے ایک غیر یقینی کیفیت طاری ہے،امریکی قیادت میں مغربی ممالک چین کے خلاف سیاسی دباو اور ہماری ترقی کے راستے روکنے کےلیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں

1956591
ہماری ترقی کی راہ میں امریکہ اور اس کے حلیف ممالک رکاوٹ ہیں: شی جن پنگ

 چینی صدر شی جن منگ نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک  پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہماری ترقی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

 خبر رساں ایجنسی ژین ہوا کے مطابق  شی جن پنگ نے  قومی عوامی  کانگریس  کے 14 ویں اجلاس کے تحت ایک  پینل سے خطاب کے دوران  پہلی بار عالمی معیشت اور جیو پولیٹیک مقابلے بازی کا الزام امریکہ پر لگایا ۔

 چینی صدر نے کہا کہ  چین کی ترقی   سے متعلقہ بعض بیرونی حالات تبدیلی ک جانب گامزن ہیں جس کی وجہ سے ایک غیر یقینی کیفیت طاری ہے،امریکی قیادت میں مغربی ممالک چین کے خلاف سیاسی دباو اور ہماری ترقی کے راستے روکنے کےلیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔

 شی جن پنگ نے  پہلی بار امریکہ  اور اس کے حلیف مغربی ممالک پر چینی ترقی میں مشکلات کھڑی کرنے کا الزام لگاتےہوئے  کہا کہ مستقبل میں ان مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

 شی جن پنگ کے یہ الفاظ  امریکہ کی طرف سے ٹیلی مواصلات،خلائی نظام،ہوا بازی اور چپ کی تیاریوں سمیت چینی ٹیکنولوجی کمپنیوں پر پابندیوں سمیت برآمدی کٹوتیاں  کے  نفاذ کی غمازی کرتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں