ترکیہ کا افریقی ممالک کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، 2021 کے مقابلے میں افریقی ممالک کو ترکیہ کی برآمدات میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال 21.8 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں

1931122
ترکیہ کا افریقی ممالک کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ترکیہ کی افریقی ممالک کو  برآمدات گزشتہ سال 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کردہ معلومات کے مطابق، 2021 کے مقابلے میں افریقی ممالک کو ترکیہ کی برآمدات میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال 21.8 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔

ترکیہ جن  افریقی ممالک  کو  سب سے زیادہ برآمد کرتا ہے وہ 3.9 بلین ڈالر کے ساتھ مصر پہلے نمبر پر ، 3 بلین ڈالر کے ساتھ مراکش دوسرے نمبر پر ، 2.4 بلین ڈالر کے ساتھ لیبیا تیسرے نمبر پر اور  اس کے بعد ، 1.9 بلین ڈالر کے ساتھ الجزائر اور 1.6 بلین ڈالر کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ممالک کا نمبر آتا ہے۔

شعبہ جاتی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو  کیمیکل اور مصنوعات کے شعبے نے افریقی ممالک کو سب سے زیادہ برآمدات  کی ہیں ۔



متعللقہ خبریں