ماہ جنوری تا ماہ اپریل کے دوران ترکیہ کے 54 شہروں کی برآمدات میں اضافہ
صرف ماہ اپریل میں ترکیہ کی برآمدات کی آمدنی، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.1 فیصد بڑھ کر 19 ارب 271 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے
![ماہ جنوری تا ماہ اپریل کے دوران ترکیہ کے 54 شہروں کی برآمدات میں اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/abe9/8d59/9f81/658e6b93c679a.jpg?time=1722045802)
ماہ جنوری تا ماہ اپریل کے دوران ترکیہ کے 54 شہروں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔
صرف ماہ اپریل میں ترکیہ کی برآمدات کی آمدنی، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 0.1 فیصد بڑھ کر 19 ارب 271 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ماہ جنوری تا ماہ اپریل کے عرصے میں برآمدات 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 82 ارب 873 ملین ڈالر رہی ہیں ۔
اس عرصے کے دوران 17 صوبوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات کیں۔ 54 صوبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔
اپریل میں 4 ارب 75 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ استنبول پہلے نمبر پر رہا۔
قوجہ ایلی 2 بلین 439 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد ازمیر 1 بلین 843 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
متعللقہ خبریں
![موڈیز کی جانب سے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں بیک وقت دو درجوں کا اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/2710/ccfc/ef47/669b5771259d5.jpg?time=1722045802)
موڈیز کی جانب سے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ میں بیک وقت دو درجوں کا اضافہ
امریکہ میں قائم کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ B-3 سے بڑھا کر B-1 کر دی