ترک برقی مقامی گاڑِی" ٹوگ" اگلے سال سےجرمنی میں فروخت کی جائے گی
وزیر صنعت و ٹیکنولوجی فاتح کجر بتایا کہ جلد ہی بیٹری کی تیاری میں ترکیہ ایک اہم پیداواری ملک بن جائے گا،اگلے سال سے یہ گاڑی جرمنی میں فروخت کےلیے پیش کی جائے گی
2139340
ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کردہ برقی گاڑی ٹوگ اگلے سال سےجرمنی میں فروخت کی جائے گی ۔
وزیر صنعت و ٹیکنولوجی فاتح کجر نے ٹی آر ٹی پر اس بات کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ٹوگ ایک نیا برانڈ نہیں رہا ،ترکیہ بھر میں اب تک 30 ہزار ٹوگ گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہو چکی ہیں،یہ گاڑی ترکیہ میں اپنی نوعیت کی گاڑیوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے جبکہ مقامی منڈیوں میں ایس یو وی گاڑیوں کی لیڈر بھی ہے۔
فاتح کجر نے مزید کہا کہ جلد ہی بیٹری کی تیاری میں ترکیہ ایک اہم پیداواری ملک بن جائے گا،اگلے سال سے یہ گاڑی جرمنی میں فروخت کےلیے پیش کی جائے گی ۔
متعللقہ خبریں
جنوبی کوریا،چین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ
جنوبی کوریا ،چین اور جاپان نے سہ رکنی آزاد معاہدے پر عمل درآمد کےلیے تیزی لانے پر اتفاق کیا ہے