فِچ ریٹنگز نے رواں سال ترک معیشت کی شرح نمو 2.4 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد کر دی

فچ نے اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے جون کے شمارے کو "سخت مالیاتی پالیسی کی واپسی" کے عنوان سے شائع کیا ہے

1842677
فِچ ریٹنگز نے رواں سال ترک معیشت کی شرح نمو 2.4 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد کر دی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے رواں سال ترک معیشت کے لیے اپنی شرح نمو 2.4 فیصد سے بڑھا کر 4.5 فیصد کر دی ہے۔

فچ نے اپنی گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے جون کے شمارے کو "سخت مالیاتی پالیسی کی واپسی" کے عنوان سے شائع کیا ہے ۔

رپورٹ میں ترکی کی معیشت کے بارے میں جائزے بھی شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی معیشت نے توقع سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ برآمدات کے مقابلے درآمدات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی، سرمایہ کاری نے اضافی مدد فراہم کی اور خالص تجارت میں اضافے سے ترقی میں مدد ملی ہے۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترکی کی معیشت میں رواں سال 4.5 فیصد، 2023 میں 3 فیصد اور 2024 میں 2.9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

فِچ نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ترکی اس سال 2.4 فیصد اور 2023 میں 3.2 فیصد ترقی کرے گا۔



متعللقہ خبریں