ہم نے، 1 بلین ڈالر مالیت کی بورون مصنوعات فروخت کر کے ریکارڈ توڑ ڈالا ہے: فاتح دونمیز

بورون مصنوعات کی فروخت سے 1 بلین ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کر کے ہم نے ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اس وقت ہم بوروبون کی منڈی کے 62 فیصد کے مالک ہیں: فاتح دونمیز

1753659
ہم نے، 1 بلین ڈالر مالیت کی بورون مصنوعات فروخت کر کے ریکارڈ توڑ ڈالا ہے: فاتح دونمیز

ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ " ہم نے بورون معدنیات کی کُل 2،6 ملین ٹن مصنوعات فروخت کی ہیں جن میں سے 2،5 ملین ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ اس طرح ہم نے 1 بلین ڈالر مالیت کی فروخت کر کے ریکارڈ توڑ ڈالا ہے"۔

دونمیز نے انقرہ میں ایتی معدنی ڈائریکٹریٹ میں منعقدہ بورون ورکشاپ سے خطاب میں کہا ہے کہ " ترکی بورون معدنیات کی عالمی منڈی میں قائدانہ کردار رکھتا ہے۔ 2021 میں وباء کی پیدا کردہ شرائط کے باوجود ہم نے بورون مصنوعات کی ریکارڈ پیداوار، برآمدات اور فروخت کی ہے۔ ہم نے کُل 2،6 ملین ٹن بورون مصنوعات فروخت کی ہیں جن میں سے 2،5 ٹن مصنوعات برآمد کی گئی ہیں۔ اس فروخت سے 1 بلین ڈالر زرِ مبادلہ حاصل کر کے ہم نے ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اس وقت ہم بوروبون کی منڈی کے 62 فیصد کے مالک ہیں"۔

 



متعللقہ خبریں