ترکی اور کرغزستان کےمابین 1ارب ڈالر کا تجارتی حجم پورا کرنے کی امید ہے: وزارت خارجہ

نائب وزیر خارجہ یاووز سلیم کران نے کہا ہے کہ کرغزستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کے تجارتی حجم تک رسائی ممکن ہوسکے گی

1671242
ترکی اور کرغزستان کےمابین 1ارب ڈالر کا تجارتی حجم پورا کرنے کی امید ہے: وزارت خارجہ

 نائب وزیر خارجہ یاووز سلیم کران نے کہا ہے کہ کرغزستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کے تجارتی حجم تک رسائی ممکن ہوسکے گی ۔

 ترک  امور خارجہ میں سنا چوک گر کی تصاویری نمائش میں  ترک نائب وزیر خارجہ اور کرغز سفیر کبانیچ بیگ عمرعلی ایف نے بھی شرکت کی ۔

 اس موقع پر نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اور کرغزستان کے درمیان ۳۰ سال سے سفارتی تعلقات قائم ہیں اور ہم دو طرفہ تعاون میں فروغ کےلیے کوشاں ہیں ،امید ہے کہ  مثبت اقدامات کے نتیجے میں ایک ارب ڈالر کے تجارتی حجم تک رسائی مل جائے گی ۔

نمائش میں دیگر سفارت خانوں کے اعلی عہدےدار بھی شامل تھے ۔

 



متعللقہ خبریں