ترکی نے گاڑیوں کے سیکٹر میں 25 یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ترکی کی آٹو موٹیو منڈی نے گذشتہ سال کی کارکردگی کے ساتھ 25 یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

1574494
ترکی نے گاڑیوں کے سیکٹر میں 25 یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ترکی کی آٹو موٹیو منڈی نے گذشتہ سال کی کارکردگی کے ساتھ 25 یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کووِڈ۔19 وباء کا خاص طور پر اولین دور متعدد سیکٹروں  میں منفی اثرات کا باعث بنا  ان سیکٹروں میں آٹو موٹیو سیکٹر سر فہرست ہے۔

گذشتہ سال یورپ کے مقابلے میں وباء کے ترکی میں تاخیر سے شروع ہونے ، اختیار کی گئی تدابیر  اور خاص طور پر ملتوی کئے جانے والے آرڈروں کی وجہ سے خرید کی طلب میں اضافہ ہوا  جو ترکی کے اس سیکٹر میں زیادہ مضبوط رہنے کا سبب بنا ہے۔

  گاڑیوں کی یورپی منڈیوں کے حوالے سے جائزہ لیا جائے تو  ترکی نے گذشتہ سال یورپی یونین ، انگلینڈ، اور یورپی آزاد تجارت  یونین  EFTA کے ممالک کی نسبت زیادہ گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ بلکہ اس دورانیے میں ترکی وہ واحد ملک ہے کہ جس نے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیا ہے۔

ترکی، سال 2020 میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 61.8 فیصد اضافے کے ساتھ یورپ میں گاڑیوں کی فروخت میں چھٹے اور 77.2 فیصد اضافے کے ساتھ یورپ میں تجارتی گاڑیوں کی فروخت میں چوتھے نمبر پر رہا  ہے۔



متعللقہ خبریں