ترکی سے تیسری تجارتی ٹرین چین روانہ ہو گئی

چینی شہر ژی آن جانے کے لیے ایک مال بردار ٹرین انقرہ سے روانہ ہو رہی ہے جس پر بورون لدا ہوا ہے

1573481
ترکی سے  تیسری تجارتی ٹرین چین روانہ ہو گئی

 چینی شہر ژی آن جانے کے لیے ایک مال بردار ٹرین انقرہ سے روانہ ہو گئی ہے۔

 باکو۔تبلیسی۔قاراس ریلوے لائن کے راستے  یہ تیسری ٹرین  ترکی سے چین جائے گی جس کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

 اس ٹرین کو وزیر توانائی اور  قدرتی وسائل فاتح دونمیز اور وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو نے رخصت کیا۔

 بیالس بوگیوں پر مشتمل اس مال بردار ٹرین پر بورون لدا ہوا ہے  جو کہ چین جائے گا۔

ٹرین کا یہ سفر بارہ روز جاری رہے گا جس کا مجموعی فاصلہ  7792 کلومیٹر ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں