ترکی: 11 ماہ کے دوران 100 ممالک کو چائے برآمد کی گئی
ترکی سے رواں سال کے 11 ماہ کے دوران 100 ممالک کو ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر مالیت کی چائے برآمد کی گئی
![ترکی: 11 ماہ کے دوران 100 ممالک کو چائے برآمد کی گئی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/b3ba/e510/2946/5fd4834ddd0a1.jpg?time=1718872737)
ترکی سے رواں سال کے 11 ماہ کے دوران 100 ممالک کو ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر مالیت کی چائے برآمد کی گئی ہے۔
مشرقی بحر اسود برآمداتی یونین کےاعداد و شمار کے مطابق جنوری۔نومبر کے دوران ترکی سے 4 ہزار 135 ٹن چائے برآمد کر کے ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔
مذکورہ برآمداتی مقدار اور زرِ مبادلہ گذشتہ سال کے اسی دور میں کی جانے والی 3 ہزار 537 ٹن چائے اور ایک کروڑ 32 لاکھ 54 ہزار 601 ڈالر زرِمبادلہ کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
جن ممالک کے ہاتھ سب سے زیادہ چائے فروخت کی گئی ان میں 48 لاکھ 53 ہزار 670 ڈالر کے ساتھ بیلجئیم پہلے، 21 لاکھ 86 ہزار 36 ڈالر کے ساتھ جرمنی دوسرے اور12 لاکھ 19 ہزار 267 ڈالر مالیت کی چائے کے ساتھ ہالینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
متعللقہ خبریں
![پاکستان میں بازار حصص میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2188 پوائنٹس کا اضافہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/ee61/5edb/a47b/666f584882323.jpg?time=1718872737)
پاکستان میں بازار حصص میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2188 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے